تھانہ جیکسن پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں، اسلحہ و گٹکا/ماوا سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی (کیماڑی): ضلع کیماڑی میں تھانہ جیکسن پولیس نے گشت کے دوران دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا/ماوا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائیاں ایس ایچ او سب انسپکٹر مٹھل شر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئیں۔

سرجانی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

پہلی کارروائی کے دوران پولیس پارٹی نے جنگل شاہ مزار روڈ پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شہزاد ولد فضل شاہ کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور کا لوڈ پستول برآمد ہوا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے جیکسن مارکیٹ کے قریب سے ملزم عمران خان ولد محمد زمان کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے مضر صحت گٹکا/ماوا کی 50 پڑیاں برآمد کی گئیں۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ جیکسن پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں، اسلحہ و گٹکا/ماوا سمیت دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!