سعید غنی کی زیر صدارت کے ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس، متبادل پلاٹس، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر اہم فیصلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) سعید غنی کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا 1198 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے ڈی اے کے مختلف امور، بشمول متبادل پلاٹس، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور یونین کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی بہار، عید قرباں کی تیاریاں عروج پر

سعید غنی نے ہدایت دی کہ جن افراد نے متبادل پلاٹس کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، ان کی مکمل تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے تاکہ کیسز کا جلد از جلد فیصلہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کے ڈی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن و واجبات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے 3000 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری پر زور دیا، ساتھ ہی فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت بھی دی۔

چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے معاملے پر صوبائی وزیر نے قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مکمل ورکنگ پیپرز اور قانونی جواز کے ساتھ یہ معاملہ دوبارہ اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں کے ڈی اے کی جانب سے سروس چارجز میں سالانہ 10 سے 25 فیصد اضافے کی تجویز پر غور ہوا تاہم صوبائی وزیر نے فیصلہ کیا کہ اضافہ صرف 10 فیصد تک محدود رکھا جائے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں متبادل رہائشی و کمرشل پلاٹس سے متعلق عدالتی احکامات اور پلاٹس کے عدم قبضے کی شکایات پر وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت دی کہ آئندہ 15 روز میں تمام کیسز کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے۔

اجلاس میں کورنگی میں مسجد کے لیے زمین کی الاٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ سب ایڈوائزری کمیٹی اور رفاعی پلاٹس کی ایڈوائزری کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سعید غنی کی زیر صدارت کے ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس، متبادل پلاٹس، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!