نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی بہار، عید قرباں کی تیاریاں عروج پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید قرباں میں صرف پندرہ روز باقی رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس پر واقع "مویشی دوست منڈی” میں خرید و فروخت کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ اس وقت منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جہاں ملک بھر سے آئے اونٹ، بیل، گائیں، بکرے اور بچھڑے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

نیو کراچی میں پولیس مقابلہ: اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور قیمتی اشیاء برآمد

شہری مویشی دوست منڈی میں گھنٹوں گھومتے، جانوروں کا معائنہ کرتے اور سیلفیاں بناتے نظر آتے ہیں۔ خوبصورت اور صحت مند جانوروں کی تلاش میں شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منڈی کا رُخ کرتے ہیں۔ جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے خریداری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

منڈی میں رات گئے تک میلے کا سماں ہوتا ہے، جہاں فوڈ اسٹریٹس پر کھانے پینے کے اسٹالز بھی شہریوں کو متوجہ کیے ہوئے ہیں۔ جنرل بلاکس میں سب سے زیادہ جانور انتہائی مناسب داموں میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرک اور ٹریلرز میں لدے جانور منڈی پہنچ رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کے مطابق نادرن بائی پاس پر قائم یہ مویشی منڈی 1200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور یہاں 3 سے 4 لاکھ جانور رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ پرسکون ماحول میں قربانی کے جانور خرید سکیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی بہار، عید قرباں کی تیاریاں عروج پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!