کراچی: تھانہ نیو کراچی کی حدود میں واقع ندی کنارہ، سیکٹر 11-E کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پاکستان نیوی وار کالج کا 54 واں کانووکیشن، 118 افسران کو ڈگریاں تفویض، نیول چیف کا روایتی جنگی حکمتِ عملیوں میں تبدیلی پر زور
گرفتار ملزم کی شناخت محمد شبیر ولد گلزار احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین، پانچ موبائل فون، دو پرس اور ایک مشتبہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید شدت لائی جائے گی۔
