ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بیان: پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق دیا جو کبھی نہیں بھولے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا فوجی سبق دیا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج نے بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی کو مستقبل کے لیے ایک مثال بنا دیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، خضدار حملے میں شہداء کو خراج عقیدت اور بھارتی پراکسیز کی شدید مذمت

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے دشمن کے 26 اہم اہداف منتخب کیے اور ان تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے حقائق کو بے باکی سے پیش کیا، جھوٹ نہیں بولا اور کسی قسم کی معلومات کو مسخ نہیں کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی جھکی نہیں اور نہ ہی آئندہ جھکے گی۔ یہ موقف انہوں نے پہلے بھی مختلف عالمی میڈیا چینلز اور اخبارات کے ذریعے اپنے انٹرویوز میں واضح کیا ہے جہاں انہوں نے حالیہ پاک بھارت تنازعے پر پاکستان کی مضبوط حکمت عملی اور عزم کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بیان: پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق دیا جو کبھی نہیں بھولے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!