پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن آئی ایم ایف کا اصلاحاتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ نیپرا کی کے الیکٹرک پر شدید برہمی عوامی سماعت میں شہری پھٹ پڑے

ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فنڈ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت کی اولین ترجیح میکرو اکنامک اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی ڈھانچے میں بہتری لانا ہے تاکہ پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!