ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کو حالیہ جھڑپ میں مؤثر جواب پاکستانی افواج نے بھرپور دفاع کیا

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ حالیہ عسکری جھڑپ میں پاکستان نے بھارت کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر نہ صرف عسکری برتری ثابت کی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا مؤقف واضح کیا۔
برینن جانسن کے گول سے ٹوٹنہم کی تاریخی فتح 17 سال بعد یورپی ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے چھ جنگی طیارے تباہ کیے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جارحیت کا جواب کسی خفیہ کارروائی کے ذریعے نہیں دیا بلکہ اعلان کر کے دیا، جو فوج کے اعتماد اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے کئی جھوٹے دعوے کیے، جن میں کراچی پر حملہ، جوہری تابکاری، اور وزیر اعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے جیسے الزامات شامل ہیں، لیکن ان کے پاس ان دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی، جسے عالمی برادری نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سچ بولا، کوئی صحافی گرفتار نہیں کیا، نہ ہی میڈیا پر پابندی لگائی، جب کہ بھارت میں آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سویلین، سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے اور عوام متحد ہو کر اپنی فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔

کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت یا پانی روکنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کیونکہ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اگر کشمیر پاکستان سے الحاق کرتا ہے تو تمام دریا پاکستان کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔

غزہ کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ پاکستان نے اس واقعے سے سبق سیکھا ہے کہ خود کو مضبوط رکھنا اور اپنی حفاظت خود کرنا ہی سلامتی کی ضمانت ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کو حالیہ جھڑپ میں مؤثر جواب پاکستانی افواج نے بھرپور دفاع کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!