کلفٹن و ڈیفنس کے شاپنگ مالز کی سیکیورٹی مؤثر بنانے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی: کلفٹن اور ڈیفنس کے بڑے شاپنگ مالز کی سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس ایس ایس پی ضلع جنوبی جناب مہظور علی کی زیر صدارت ایس ایس پی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاپنگ مالز کی انتظامیہ، پولیس افسران اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Karachi’s Loadshedding Crisis: Army Action Needed? | MQM’s Leader Ali Khursheedi Appeal

اجلاس کا مقصد عوامی مقامات، خصوصاً شاپنگ سینٹرز کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانا اور پولیس و نجی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اجلاس میں دولمن مال، اووشن ٹاور، اور ایمیرلڈ ٹاور کی نمائندگی کرتے ہوئے جنید، پرویز اور دیگر نمائندگان شریک ہوئے، جبکہ پولیس کی جانب سے ایس ڈی پی او کلفٹن محترمہ منیشا رپیٹا، ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض اور ایس ایچ او کلفٹن عرفان میو نے شرکت کی۔

شاپنگ مالز کے نمائندگان نے اپنے سیکیورٹی سے متعلق مسائل اجلاس میں پیش کیے، جنہیں بغور سننے کے بعد ایس ایس پی مہظور علی نے متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ داخلی و خارجی راستوں پر جدید ANPR کیمروں کی تنصیب کی جائے، جن میں چہرہ شناسی کی صلاحیت ہو۔ مزید برآں، تمام سیکیورٹی اہلکاروں اور سویلین عملے کی مکمل ویری فیکیشن کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

ایس ایس پی مہظور علی نے زور دیا کہ پولیس اور نجی اداروں کے درمیان باہمی ربط اور ہم آہنگی کے بغیر سیکیورٹی کا نظام مؤثر نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاورت مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!