وفاقی وزیر صحت کا جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب بھارتی جارحیت اسرائیلی ظلم اور صحت عامہ پر خطرات پر دوٹوک مؤقف

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے جنیوا میں ہونے والے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کے مؤقف اور تشویشات کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔
پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اعلان مذاکرات میں کشمیر پانی دہشت گردی شامل فوجیں پرانی پوزیشن پر واپس بلانے پر اتفاق

اپنے خطاب میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں میں معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کا پاکستان نے مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پاکستان کی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ دریائے سندھ کا نظام پاکستان کی پینے کے پانی، زراعت، اسپتالوں اور صفائی کے نظام کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، اور اس کو نقصان پہنچانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو کروڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرائے۔

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں اسرائیلی جارحیت پر بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

صحت عامہ میں پاکستان کی کامیابیاں

سید مصطفیٰ کمال نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ:

زچہ و بچہ کی اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنایا جائے گا۔

عالمی معاہدے کی حمایت

وزیر صحت نے رکن ممالک اور بین الحکومتی مذاکراتی ادارے کی جانب سے وبا سے متعلق معاہدے کی تیاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر صحت کا جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب بھارتی جارحیت اسرائیلی ظلم اور صحت عامہ پر خطرات پر دوٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!