پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اعلان مذاکرات میں کشمیر پانی دہشت گردی شامل فوجیں پرانی پوزیشن پر واپس بلانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے افواج کو امن کے وقت کی پوزیشن پر واپس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ عمل مئی کے آخر تک مکمل ہوگا۔
ججز تبادلے کیس عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ بینچ کے سخت ریمارکس درخواست گزار کی دستبرداری

وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت میں پاکستان کی طرف سے چار اہم نکات شامل ہوں گے:

کشمیر

پانی

تجارت

دہشت گردی

انہوں نے الزام لگایا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں اور پاکستان اس دہشت گردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جنگ بندی کی درخواست بھارت کی طرف سے کی گئی تھی اور دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے امن کی حالت کی طرف واپسی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران بھارت کو اسرائیل کی بھرپور مدد حاصل رہی، جس میں اسرائیلی ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر شامل تھے، اور سری نگر سمیت کئی مقامات پر ان کے استعمال کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ ان کی حکومت کا تھا اور اس میں نواز شریف سے مشاورت بھی شامل تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ:

"یہ فیصلہ فوج کا نہیں، حکومت کا ہے۔”

ادھر، تشکر نیوز کے مطابق، بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی علامت کے طور پر سرحد پر روزانہ جھنڈا اتارنے کی تقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جو رواں ماہ کے آغاز میں معطل کر دی گئی تھی۔

ایک سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں ممالک نے حالیہ تنازع کے دوران تعینات کی گئی اضافی افواج کو مرحلہ وار پرانی پوزیشنز پر واپس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اعلان مذاکرات میں کشمیر پانی دہشت گردی شامل فوجیں پرانی پوزیشن پر واپس بلانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!