آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح اور شہداء کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں کراچی پولیس آفس میں "یوم تشکر” کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گا: سیکیورٹی ذرائع
تقریب کا آغاز قومی پرچم کو سلامی سے ہوا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر فضا وطن سے وفاداری اور قربانی کے جذبے سے گونج اٹھی۔
تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، اے ڈی آئی جی لیگل، اے ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
افسران نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابی صرف فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے۔
کراچی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع، استحکام اور امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔