یکم جولائی 2025 سے پین کی لکھائی والے کرنسی نوٹ ناقابلِ قبول ہوں گے اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے موقع پر ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے وہ تمام کرنسی نوٹ جن پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، ناقابلِ قبول قرار دیے جائیں گے۔
10 مئی بھارت کے لیے سیاہ دن پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائلوں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس اور دیگر اہم تنصیبات تباہ کر دیں

اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرنسی نوٹوں کی خوبصورتی اور معیار کو برقرار رکھنا ہے، کیونکہ مارکیٹ میں زیرِ گردش کئی نوٹوں پر مختلف نمبرز، دستخط یا نشانات پین سے درج ہوتے ہیں، جو نوٹ کی ظاہری حالت کو خراب کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 30 جون 2025 تک پین سے متاثرہ کرنسی نوٹ قریبی بینک یا اسٹیٹ بینک کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا دیں۔ یکم جولائی کے بعد ایسے نوٹ نہ تو بینک قبول کریں گے اور نہ ہی ان کا تبادلہ ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ بازاروں میں اکثر دکاندار نوٹ گنتے ہوئے ان پر نمبرز درج کر لیتے ہیں تاکہ دوبارہ گننے کی زحمت نہ ہو۔ یہی عادت کرنسی کی حالت کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کا مقصد کرنسی کے معیار کو بہتر بنانا اور عالمی مالیاتی اصولوں سے ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “یکم جولائی 2025 سے پین کی لکھائی والے کرنسی نوٹ ناقابلِ قبول ہوں گے اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!