پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر دو ٹوک ردعمل

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مودی کا بیان نہ صرف زمینی حقائق سے انحراف کرتا ہے بلکہ یہ سیاسی موقع پرستی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر صلاۃ الشکر اور ننھے عثمان عقیل کی پاک فوج میں شمولیت

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ مودی کا بیان گمراہ کن رجحانات کو فروغ دیتا ہے اور یہ خطے میں استحکام اور امن کی بین الاقوامی کوششوں کو متاثر کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور اسی جذبے کے تحت پاک بھارت جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سفارتی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنا بھارت کی ایک پرانی چال ہے جس کا مقصد نہ صرف پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے بلکہ اسے اپنے داخلی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات پورے خطے کو ایک خطرناک راستے پر دھکیل رہے ہیں، جہاں امن و استحکام کی ہر کوشش کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کی سلامتی کا بھرپور دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ بھارت کوئی غلطی نہ کرے، کیونکہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں نہ صرف واضح اور بروقت دفاع کیا بلکہ دشمن کے فوجی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بھی بنایا۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پاکستان نے اپنی عسکری صلاحیت اور قومی عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہے، جسے کسی بھی قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

دفتر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان، بھارتی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے اپنی سفارتی اور دفاعی پالیسیوں کو پوری حکمت عملی سے جاری رکھے گا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر دو ٹوک ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!