آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر صلاۃ الشکر اور ننھے عثمان عقیل کی پاک فوج میں شمولیت

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ اس کے علاوہ، ڈی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز شکرانہ کا اہتمام کیا۔

سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو گمشدہ بچوں کی تلاش میں غیرمعمولی کردار ادا کرنے پر اعزاز

نماز شکرانہ کے دوران اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر پاکستانی فوج نے اپنے مکار دشمن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے اور فتح حاصل کرنے پر شکر گزار کیا۔ نماز کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس جا کر ان کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے، جو قوم کے سر کا تاج ہیں۔ جنگ کے دوران ہمہ وقت تیار جوانوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران ان کی تیاریوں اور جوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے تاکہ دشمن کے کسی بھی حملے کا فوری جواب دیا جا سکے۔ کور کمانڈر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ایک جوان کی عیادت بھی کی اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے والے پاک آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے شہداء و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں، کور کمانڈر نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ننھے عثمان عقیل سے ملاقات کی۔ عثمان عقیل، جو کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کور کمانڈر کراچی نے اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے عثمان عقیل کو کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا۔ انہوں نے بچے کے جذبے کی سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا۔

ننھے عثمان عقیل نے پاک فوج کے کیپٹن کے رینک کے عہدے کے ساتھ پورا دن گزارا، جس دوران اُسے پاک فوج کے مختلف ہتھیاروں کا فائر کرنے کا موقع ملا اور فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر عثمان عقیل نے کہا کہ آج میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کور کمانڈر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان کے ہر شہری کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.28 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.29 PM WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.29 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.30 PM WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.30 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.31 PM WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.32 PM WhatsApp Image 2025 05 13 at 8.35.32 PM 1

15 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر صلاۃ الشکر اور ننھے عثمان عقیل کی پاک فوج میں شمولیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!