کراچی (خصوصی رپورٹ): ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن (پی ایس پی) کی قیادت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملیر میں پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں متعدد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ایک مغویہ کو بازیاب کرایا گیا۔
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے کا نقصان، 2000 پروازیں متاثر
تھانہ ابراہیم حیدری: ایس آ ئی او کی نگرانی میں تفتیشی افسر نے مقدمہ الزام نمبر 224/25 بجرم دفعہ 377 ت پ میں نامزد ملزم عدنان حسین ولد فضل حسین کو گرفتار کیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: ایس آ ئی او کی نگرانی میں تفتیشی افسر نے مقدمہ الزام نمبر 506/25 بجرم دفعہ 496A/3 TIP ACT میں مغویہ مسمات ارم زادی زوجہ غلام مرتضی (عمر 20/21 سال) اور ان کے 2 بچوں کو بازیاب کیا۔
دوسری کارروائی: ایس آ ئی او کی نگرانی میں تفتیشی افسر نے مقدمہ الزام نمبر 601/25 بجرم دفعہ 506 B ت پ میں ملزم علی رضا ولد محمد آ صف کو گرفتار کیا۔
تھانہ ملیر سٹی: ایس آ ئی او کی نگرانی میں تفتیشی افسر نے مقدمہ الزام نمبر 302/25 بجرم دفعہ 506B/34 تپ میں ملوث ملزم ذیشان ولد محمد اصغر کو گرفتار کیا۔
بازیاب ہونے والی مغویہ کو مجاز عدالت میں پیش کیا گیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
یہ کارروائیاں ضلع ملیر پولیس کی فعال تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہیں اور پولیس کی مسلسل کوششوں کی کامیابی کو اجاگر کرتی ہیں۔