کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ، شدت 4.9 ریکارڈ

کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، جب کہ گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی۔
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف عاصم منیر کا دوٹوک اعلان

زلزلے کے فوری بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 اپریل کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ان شہروں میں راولپنڈی، لاہور، چنیوٹ، اوکاڑہ، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر علاقے شامل تھے۔ اس زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جب کہ جھٹکے سرینگر اور افغان شہر جلال آباد تک محسوس کیے گئے تھے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ، شدت 4.9 ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!