آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہر سطح پر مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پنجاب میں ڈاکٹروں کی عارضی بھرتی، صرف ایک ہفتے میں ساڑھے 4 ہزار رجسٹریشن مکمل
جنرل عاصم منیر نے اپنی حالیہ تقاریر میں قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد سے کئی بار ایسا ہوا کہ چھوٹی طاقتوں نے بڑی طاقتوں کو شکست دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان اور قوم دشمن کے ہر وار کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، اور ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ ملکی سالمیت کا دفاع کس طرح کرنا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی 13 لاکھ افواج اور ان کا اسلحہ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے، اور ہم دشمن کی مکاری یا طاقت سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے بھی دشمن کو خبردار کیا کہ اگر کسی جانب سے جارحیت کی گئی تو اس کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور دشمن کو ہمارے ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔