امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں نرمی، ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد امریکا اور چین نے تجارتی تعلقات میں بہتری کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر عائد محصولات کو 145 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرے گا، جبکہ چین بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف کو 125 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کرے گا۔
پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی، بھارتی ایئرمارشل کا مبہم جواب، حقائق چھپانے کی ناکام کوشش

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک مستقل مذاکراتی میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں مشاورت چین، امریکا یا کسی تیسرے ملک میں کی جا سکتی ہے۔

واشنگٹن اور بیجنگ دونوں نے اس پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ امریکی حکام نے اسے ایک معاہدے کی جانب پیش رفت کہا، جبکہ چین نے اسے باضابطہ تجارتی مذاکرات کے آغاز کا عندیہ دیا۔

اس خبر کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی۔ ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس 3.4 فیصد اوپر گیا، جب کہ جرمنی، فرانس، لندن اور امریکی مارکیٹوں میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی وزارت تجارت کے مطابق ٹیرف میں کمی عالمی مفاد میں ہے، اور چین کو امید ہے کہ امریکا تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

تجارتی کشیدگی میں نرمی کے اثرات عالمی کرنسیوں پر بھی نظر آئے، جہاں امریکی ڈالر اور چینی یوآن کی قدر میں اضافہ ہوا۔

بی بی سی کے مطابق ٹیرف وہ ٹیکس ہوتے ہیں جو کسی غیر ملکی مصنوعات پر لاگو ہوتے ہیں، اور ان کے بڑھنے سے اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں، جس سے صارفین متبادل اشیا کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ ٹیرف کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ دینا ہوتا ہے، مگر اس سے عالمی تجارت متاثر ہوتی ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں نرمی، ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!