راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے کچھ دیر قبل فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں، جن کا ہدف نور خان ایئربیس، مرید ایئربیس اور شورکوٹ بیس تھے۔
راولپنڈی و لاہور میں زوردار دھماکے، بھارتی ڈرون گرائے جانے کا شبہ، سیکیورٹی ادارے الرٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق الحمدللہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں اور فوری حفاظتی اقدامات کے تحت فضائی و زمینی دفاعی نظام مکمل فعال ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان میں بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی پاگل پن پر مبنی مہم جوئی اور سازشوں سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان کی قوم نہ بھارت کی طاقت سے خوفزدہ ہے اور نہ ہی اس کی مکاری سے مرعوب ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا:
"ہمارے جواب کا انتظار کرو!”