بھارت کا ’’دی وائیر‘‘ پر پابندی عائد کرنا سچ سے خوف کی علامت، سابق فوجی افسر کے انکشافات پر شدید بوکھلاہٹ

بھارتی حکومت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کر دیا، جس کی وجہ سینئر صحافی کرن تھاپر کے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی افسر پراوین سواہنے کے انکشافات تھے۔ پروگرام میں سواہنے نے بتایا کہ 2019ء میں بھارتی فوج نے غلطی سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا، جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے، لیکن انتخابات کی وجہ سے یہ خبر چھپا دی گئی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو: کراچی میں جدید نمبر پلیٹ شناختی نظام فعال، چوری شدہ و جعلی گاڑیاں قابو میں

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں میں بھارت کو جو دفاعی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں، انہیں بھی سیاسی مقاصد کی خاطر چھپایا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر کسی موزوں وقت پر منظر عام پر لایا جائے گا۔

بھارتی حکومت نے نہ صرف ’’دی وائیر‘‘ پر بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی قدغنیں عائد کی ہیں تاکہ گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب نہ ہو سکے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق مودی حکومت سچ سے خائف ہے اور اختلافی آوازوں کو دبانے میں مصروف ہے۔ ’’دی وائیر‘‘ پر پابندی اس خوف کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت کو اپنے جھوٹ کے بے نقاب ہونے کا شدید اندیشہ ہے۔

One thought on “بھارت کا ’’دی وائیر‘‘ پر پابندی عائد کرنا سچ سے خوف کی علامت، سابق فوجی افسر کے انکشافات پر شدید بوکھلاہٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!