معروف فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی، کمزوریوں اور بزدلانہ حملے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ خاص طور پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے نہ صرف ایک بڑا دھچکا ہے بلکہ اس کی دفاعی ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
اخبار کے مطابق بھارت نے تین لڑاکا طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے جن میں فرانس سے خریدے گئے جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ بھارتی سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو اس تباہی کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو کی لاگت سے خریدے تھے، لیکن دسمبر 2024 میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ان کی تربیت اور تکنیکی خامیوں پر شدید تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔
اخبار نے لکھا کہ پاکستانی فضائیہ کو انسداد دہشتگردی کی 15 سالہ تجربہ کار کارروائیوں کا فائدہ حاصل ہے، جس نے اسے بھارت پر تکنیکی اور عملی برتری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے میڈیا پر دباؤ ڈال کر لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبروں کو ہٹانے کی کوشش کی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق لی مونڈے کی رپورٹ مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بھارت کے بزدلانہ حملے اور جھوٹی مہم کو مسترد کر دیا ہے، جو مودی سرکار کے لیے سفارتی اور دفاعی شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔