پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سولکھن آباد میں علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا، جس کے بعد سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم، شہادتوں کے خون کا حساب لینے کا اعلان
چکوال کے تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ایک اور بھارتی ڈرون گر گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
گجرات کے نواحی علاقے پیر جنڈ میں ڈرون کے 4 ٹکڑے ملے، جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شیخوپورہ میں بھی کھیتوں میں گرنے والے ایک ڈرون کے ٹکڑے ملے، جنہیں سرچنگ کے دوران تحویل میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب سندھ کے سرحدی شہر گھوٹکی کے علاقے کھینجو میں بھی ایک بھارتی ڈرون گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔a