پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیتے ہوئے ان کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے۔
کراچی: ملیر کالا بورڈ میں رینجرز چوکی پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے واضح مؤقف کو تشکیل دیا اور دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا خطاب اس عزم کا مظہر تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا فوری، سخت اور بھرپور جواب دے گا۔
نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے سیاسی اور معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم کو متحد کیا اور ایک ایسے وقت میں جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے، انہوں نے فوجی مشقوں کے دوران بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر صورت اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، جس میں کئی ہندو سیاح ہلاک ہوئے اور بھارت میں اس حملے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔