بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر اور منہ توڑ جواب

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز پر بلاجواز فائرنگ کی، جس سے سرحدی علاقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

Russia-Ukraine War: America Takes a Surprising U-Turn!

ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
فوجی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا مظہر ہے، جس پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!