روما مشتاق مٹو کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بھارت کی جانب سے بلاک کرنے پر شدید ردعمل

کراچی: رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور سندھ، روما مشتاق مٹو نے بھارت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ بلاک کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ روما مشتاق مٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد سچ بولنے والی مضبوط آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے، جبکہ اس نے ثبوت فراہم کرنے کی بجائے عالمی سطح پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی حکومت کا صحافت پر سنسرشپ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے

روما مشتاق مٹو نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنے عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی، نریندر مودی کو عالمی میڈیا اور دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ روما مشتاق مٹو نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مسلمانوں، مسیحیوں سمیت دیگر برادریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور گجرات کے قصائی مودی کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کا اکاؤنٹ بلاک کرنا اس بات کا غماز ہے کہ مودی ایک بزدل شخص ہے جو بلاول بھٹو زرداری سے ڈرتا ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گجرات کے قصائی مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔

One thought on “روما مشتاق مٹو کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بھارت کی جانب سے بلاک کرنے پر شدید ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!