باکسنگ رنگ میں پاکستانی پرچم کی سربلندی – شہیر آفریدی کی شاندار فتح پر سعید غنی کی جانب سے مبارکباد

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر بلدیات سندھ، سعید غنی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے باکسر شہیر آفریدی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ شہیر آفریدی نے بینکاک کے باکسنگ رنگ میں بھارتی باکسر ٹرجیت سنگھ باوا کو ایک شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خارجی ہلاک، 2 گرفتار

سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہیر آفریدی نے نہ صرف بھارت کے تجربہ کار باکسر کو چت کیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک بہترین باکسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہیر آفریدی کی یہ کامیابی صرف ایک انفرادی کارنامہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ شہیر نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر یہ دکھا دیا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر ملک و قوم کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور انتہاپسندی کا جواب دینا صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ہمارے قومی ہیروز اسے منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ بینکاک کے میدان میں شہیر آفریدی نے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے، وہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ ایک پیغام ہے — کہ پاکستان کا نوجوان ہر میدان میں دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پوری قوم شہیر آفریدی کی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتی ہے اور ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیر آفریدی کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!