پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان، متعدد پروازیں معطل

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ سرکاری اور نجی ایئرلائنز روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کر رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کے بند ہونے کے باعث بھارت کی مختلف ایئرلائنز، جن میں ایئر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ، ایئر انڈیا ایکسپریس اور اکاسا ایئر شامل ہیں، کو روزانہ 307 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان ہو رہا ہے۔

عالمی یومِ مزدور—محنت کشوں کو باوقار زندگی دینا ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے: طحہ احمد خان

اس بندش کا سب سے بڑا اثر شمالی بھارت سے آپریٹ ہونے والی بین الاقوامی پروازوں پر پڑا ہے، جنہیں طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس تبدیلی سے نہ صرف پروازوں کے دورانیے میں اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ ہو گیا ہے بلکہ ایندھن کی کھپت اور لاگت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف ایندھن کی اضافی کھپت پر ہی بھارتی ایئرلائنز کو ہفتہ وار 77 کروڑ روپے اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایئرلائن انڈیگو ہے، جس کی 50 سے زائد بین الاقوامی پروازیں اس بندش کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔ کمپنی نے الماتا (قازقستان) اور تاشقند (ازبکستان) کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں کیونکہ اس کے فضائی بیڑے میں ایسی طویل پروازوں کے لیے مناسب طیارے موجود نہیں۔

اس کے علاوہ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ اور دیگر ایئر لائنز کو بھی آپریشنل لاگت میں بے تحاشا اضافے اور شیڈول متاثر ہونے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ جیسے شہروں سے بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافر بھی اس صورتحال سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فضائی حدود کی بندش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو نہ صرف مالیاتی دھچکا لگے گا بلکہ مسافروں کا اعتماد بھی مجروح ہو سکتا ہے۔ ایسے میں ایئرلائنز کو نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس غیر معمولی صورتحال کا مؤثر مقابلہ کر سکیں۔

55 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان، متعدد پروازیں معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!