زیارت میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاکستان نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنا دیے، این ٹی سی کا سیکیورٹی سسٹم مضبوط ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، جن میں شہریوں پر حملے اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا شامل تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے تین دن میں فتنہ الخوارج کے 71 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “زیارت میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!