پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری نبھائے گی۔

راکھی ساونت کی سیما حیدر کے حق میں اپیل: ’’اب وہ بھارتی بہو ہے‘‘

یہ بات انہوں نے غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بعض شرپسند عناصر کے حملوں کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بھی وضع کر لی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

وفد نے مسائل کے حل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

One thought on “پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیں گے: محسن نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!