پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور، تجارتی خسارہ کم کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی درآمد پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ دوطرفہ تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ان دنوں واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام کے ساتھ ٹیرف اور تجارتی معاملات پر مذاکرات کر رہا ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے خام تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ اس وقت امریکا نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، تاہم یہ عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2024ء میں مجموعی طور پر 5.1 ارب ڈالر مالیت کا تیل درآمد کیا تھا، جبکہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ تقریباً 3 ارب ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا اور سویابین بھی خریدنے پر آمادہ ہے۔

مذاکرات کے دوران ان تجاویز پر تفصیل سے بات چیت جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس عمل سے پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

One thought on “پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور، تجارتی خسارہ کم کرنے کی تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!