سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پنجاب حکومت کی دائر کردہ اپیلوں کو نمٹا دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت اگر چاہے تو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، جبکہ عمران خان کے وکلا کو درخواست پر اعتراض اٹھانے کا پورا حق حاصل ہو گا۔
ٹیسلا کو 70 منافع میں کمی، مسک کی سیاسی وابستگی نے فروخت پر اثر ڈالا

جسٹس ہاشم کاکڑ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لہٰذا اب جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے، تاہم جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ دائر کی گئی درخواست میں ایسی کوئی استدعا نہیں کی گئی، بلکہ صرف جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ قتل یا زنا جیسے سنگین مقدمات میں بھی کبھی ایسے سائنسی ٹیسٹ کی نوبت نہیں آئی، اور حکومت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ عام شہریوں کے کیسز میں بھی ایسی ہی مستعدی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

عدالت کی جانب سے اپیلوں کو نمٹانے کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کو مستقبل میں قانونی تقاضوں کے مطابق اقدام اٹھانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

One thought on “سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!