ریڈیو جوکی، ماڈل و میزبان انوشے اشرف رشتۂ ازدواج میں منسلک

معروف ریڈیو جوکی، ماڈل اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انہوں نے جولائی 2024 میں خاموشی سے شہاب مرزا کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کی تقریب آن لائن منعقد ہوئی تھی۔

کراچی کنگز کی شاندار فتح: جیمز ونس کی نصف سنچری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست

اب تقریباً ایک سال بعد انوشے اشرف نے ترکیہ میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز میں ہوا، جس کی جھلکیاں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

شادی کی تقریبات میں عائشہ عمر، ژالے سرحدی، فریحہ الطاف، دیپک پروانی اور نومی انصاری سمیت دیگر شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔ انوشے اور شہاب مرزا کو مختلف گانوں پر رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔

یہ تقریبات ترکیہ کے مختلف خوبصورت سیاحتی مقامات پر ہوئیں، جہاں مہمانوں کو ترک موسیقی پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ شادی کی تقریبات کئی دنوں تک جاری رہیں اور اختتام ہفتہ پر ولیمے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

انوشے اشرف نے اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس میں انہیں ترک دلہن کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انوشے کا نکاحی شوہر شہاب مرزا پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ بیرون ملک مقیم ہیں اور وہاں اپنا کاروبار کرتے ہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ریڈیو جوکی، ماڈل و میزبان انوشے اشرف رشتۂ ازدواج میں منسلک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!