کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کرپٹ افسران اور ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤ کے آفس کو سیل کروا دیا۔ حنین میؤ نے چیئرمین کے احکامات کے برخلاف غیر قانونی طور پر آفس پر قبضہ کر رکھا تھا، جس کے بعد ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے سندھ پولیس اور ٹاؤن افسران کی نگرانی میں آفس کو سیل کرایا۔
کراچی: دو تلوار پر ہیلمٹ سیفٹی آگاہی روڈ ڈرائیو کا انعقاد، شہریوں کو محفوظ سفر کی ترغیب
محمد یوسف نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤ کے ناجائز کاموں پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں گزشتہ دنوں عہدے سے برخاست کیا تھا، لیکن وہ ابھی تک غیر قانونی طور پر آفس میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اس عمل کے دوران وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ ٹاؤن افسران کو اپنے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانی ہوگی تاکہ عوام تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔