نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں وارداتیں کرنے والا مغیری گینگ کا اہم کارندہ گرفتار — اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد

سینٹرل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری ایریا میں وارداتیں کرنے والے مغیری گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، سخت احکامات جاری

گرفتار ملزم کی شناخت سجاد علی عرف عرفان مغیری ولد پگھن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں نقدی رقم اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز گبول ٹاؤن، اورنگی، اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے حاصل کی گئیں جن میں اسے موقعِ واردات پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل، ایک چھینا ہوا موبائل فون، 1 عدد 30 بور پستول بمع لوڈ میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان ذیشان شفیق صدیقی (PSP, PPM) نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا اور شہریوں سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں وارداتیں کرنے والا مغیری گینگ کا اہم کارندہ گرفتار — اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!