کویت کا پاکستان کے لیے اہم اعلان: تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو کویت کی جانب سے ایک بڑی اقتصادی سہولت حاصل ہو گئی ہے، جس کے تحت کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں مزید دو سال کی توسیع کر دی ہے۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کو دی جا رہی ہے، جس سے پاکستان کی توانائی ضروریات میں اہم مدد ملے گی۔

کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ: 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشاؤں کی آمدورفت پر دو ماہ کی پابندی عائد

اس اہم پیش رفت کا اعلان وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر کویت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے عوام، امیرِ کویت اور ولی عہد سے بے پناہ محبت اور عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت اور دیگر برادر ممالک کی حمایت سے پاکستان نے مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی کی سمت میں اہم پیش رفت کی ہے، جسے کویت بھی سراہتا ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ مہنگائی کو قابو میں لایا جا چکا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا، اور پوری دنیا پاکستان کے بہتر مگر مشکل معاشی فیصلوں کی تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی ہے، اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی معیار کا ایونٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے عوام کے لیے کراچی سے چمن تک نئی ہائی وے کی منظوری دی ہے، جسے پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دینے کی بجائے اس منصوبے پر خرچ کیا جائے گا تاکہ دیرپا ترقی یقینی بنائی جا سکے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ ہے، اسی لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے، اور موجودہ قیمتیں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ اگر عالمی منڈی میں مزید ریلیف ملا تو اس کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کویت کا پاکستان کے لیے اہم اعلان: تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!