کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ / سی آئی اے کراچی نے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے دعا چوک سیکٹر 5 ایف نیو کراچی میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزم بلال عرف کاشف ولد بہادر کو گرفتار کیا گیا۔
چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف، ٹرمپ کے ٹیکس جنون کا جوابی اقدام
گرفتار ملزم کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف صوبوں سے منشیات کراچی لاتا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے اس نیٹ ورک کو مزید بے نقاب کیا جا سکے۔