وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہِ بھٹو پر اہم فالو اپ اجلاس، تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں شاہراہِ بھٹو کے ترقیاتی کاموں پر فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایت پر پورشن مافیا اور غیر قانونی بلڈرز کے خلاف گلبرگ سمیت ضلع وسطی میں بڑا کریک ڈاؤن

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 39 کلومیٹر طویل شاہراہِ بھٹو ایک 3×3 ہائی اسپیڈ ایکسپریس وے ہے، جو شہر کی ٹریفک پر دباؤ کم کرنے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 12 مئی 2022 کو شروع ہوا اور اس کا پہلا مرحلہ 30 اپریل 2025 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ مکمل منصوبہ 30 جون 2025 تک مکمل ہوگا۔ اب تک 78 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے جام صادق انٹرچینج پر کام رکنے کی وجوہات دریافت کیں، جس پر بتایا گیا کہ وہاں 58 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے تاہم یلو لائن منصوبے کے باعث تاخیر کا سامنا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو یلو لائن پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ قائد آباد انٹرچینج 30 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ ای بی ایم اور شاہ فیصل انٹرچینج مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے میمن گوٹھ انٹرچینج پر سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کے الیکٹرک کی انسٹالیشن جلد از جلد منتقل کی جائے تاکہ کام کی رفتار بڑھائی جا سکے۔

دم لوٹی پر کام تیزی سے جاری ہے، اور وزیراعلیٰ نے ملیر ریور پر 4 کلومیٹر طویل اوور روڈ کی منظوری بھی دے دی ہے تاکہ سمو گوٹھ، لاسی گوٹھ اور اولڈ شافی گوٹھ کی آبادی متاثر نہ ہو۔ مزید یہ کہ کورنگی انٹرچینج کا نیا ڈیزائن منظور کر لیا گیا ہے، اور اب کورنگی سے ڈی ایچ اے اور شاہراہِ بھٹو تک الگ لنک روڈز ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی کاز وے انٹرچینج دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہِ بھٹو پر اہم فالو اپ اجلاس، تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!