پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ انجام دی۔ یہ پیٹرولنگ صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کی گئی۔
سکھر: ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کا ویڈیو بیان
CTF-151 کی قیادت اس وقت پاکستان نیوی کے پاس ہے، جو خلیج عدن اور صومالیہ کے اطراف میں بڑھتے ہوئے بحری قزاقی کے خطرات کے پیش نظر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
اس پیٹرولنگ کا بنیادی مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام تھا تاکہ خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کی یہ کارروائی خطے میں محفوظ اور آزادانہ بحری تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔