کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایک پولیس افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ابرار شاہ، جو ابراہیم حیدری تھانے میں تعینات تھا، نے 2 اپریل کو فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ یہ مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!