حافظ نعیم الرحمٰن کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اہم بیان

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے اور اختتام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول ک قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں کا مسئلہ برقرار ہے۔
پاکستانی خلابازوں کی تربیت پاکستان چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا:

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ روز 7 فیصد کمی آئی ہے، لیکن ہمارے ہاں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے ٹیکس اور لیوی لگائی جا رہی ہے۔

پہلے 60 روپے لیوی تھی، پھر 70 روپے کی گئی اور اب حکومت نے اس میں 80 روپے اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ اس طرح حکومت ایک ہاتھ سے دینے اور دوسرے ہاتھ سے لینے کی پالیسی اپنانا چاہتی ہے۔

صنعتوں کی ترقی اور عام آدمی کی بہتری کے لیے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ضروری ہے۔

آئی پی پیز اور ٹیکس کا مسئلہ

حافظ نعیم الرحمٰن نے آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے حوالے سے شدید تنقید کی اور کہا:

آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنا دیا گیا ہے اور ان سے ٹیکس نہیں لیا جا رہا ہے، جو کہ ایک غلط پریکٹس ہے۔

پاکستان کی تمام حکومتیں بشمول ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئی پی پیز کی مدد کی، جو پاکستان کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاگیر دار طبقہ اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے۔

تنخواہ دار طبقہ 500 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرائے گا، جبکہ جاگیر دار طبقہ صرف 5 ارب روپے کا ٹیکس دے گا۔

مطالبات اور احتجاج

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ:

ہم نے تنخواہ دار طبقے کے لیے کم سے کم ٹیکس کے لیے احتجاج کیا اور پُرامن طریقے سے مطالبات پیش کیے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کو ٹیکس دینا چاہیے اور ان کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئیں۔

دھرنے کے دوران بھی ہمارا مطالبہ تھا کہ ٹیکس سلیب کو ریوائز کیا جائے اور آئی پی پیز کے ٹیکس سے استثنا ختم کیا جائے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کرے تاکہ عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کو مل سکے، کیونکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر عوام کو مزید پریشان کر رہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “حافظ نعیم الرحمٰن کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اہم بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!