سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

کراچی: پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں اندرون ٹینکی گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد بلاک T میں ہوا۔ اس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ 2 ملزمان بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیے گئے۔

امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگا دیا

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان ولد محمد اسلم اور یاسر ولد محمد اکمل کے نام سے ہوئی، جبکہ بلاضرن گرفتاری ملزمان کی شناخت احمد ولد اللہ رکھا اور دانش ولد محمد یوسف کے ناموں سے کی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!