واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر ٹیرف جنگ کو مزید پھیلانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، چین پر 34 فیصد اور یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری، جلد ہسپتال سے چھٹی کا امکان
امریکی صدر نے کہا کہ بنگلا دیش پر 37 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جوابی ٹیرف امریکا کے مفاد میں ہوں گے، کیونکہ دوسرے ممالک کے ٹیرف سے امریکا کو نقصان پہنچا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ "آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ہم جو رقم محصولات سے حاصل کریں گے اسے اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے میں استعمال کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "برسوں تک امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، اور دوسری قومیں طاقتور ہو گئیں۔ اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے۔”
امریکی صدر نے جوابی ٹیرف کے نفاذ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، اور کہا کہ یہ اقدام امریکا کی اقتصادی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔