عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر جوان ہمیشہ وطن کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ عید کے موقع پر شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو یاد کیا، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو امریکا میں بسانے کا منصوبہ شروع
نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے، اور اللہ نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا۔ ہماری عید ادھوری گزرے گی کیونکہ ہمارا بیٹا ہمارے درمیان نہیں ہے۔ شہید کے بیٹے نے کہا کہ "ہمارے بابا بہت اچھے تھے اور میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں، ہر سال عید آتی ہے لیکن اس سال ہماری عید ادھوری گزر رہی ہے۔”
سپاہی ندیم عباس شہید کے والد نے کہا، "الحمداللہ میرا بیٹا شہید ہوا، اور مجھے اس پر فخر ہے۔ میں ملک کے محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔” شہید کی والدہ نے کہا، "میرا بیٹا بہت بہادر تھا اور اس نے موت کو ملک کی خاطر گلے لگایا۔ اللہ سب کو ندیم جیسا بیٹا دے۔”
سپاہی عامر شہید کی اہلیہ نے کہا کہ "اللہ نے میرے شوہر کو شہادت کا عظیم رتبہ عطا کر کے انہیں بلند مقام بخشا۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میرے شوہر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، اور پوری قوم ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دشمن یاد رکھے، پاکستان کی مائیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی قربانی سے نہیں ہچکچاتیں۔”
بیوہ کا کہنا تھا کہ "ہمیں پاک فوج کے بہادر جوانوں پر بہت ناز ہے، اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو کبھی نہیں بھولتے۔”
شہید کے بیٹے نے کہا، "جب بھی عید آتی ہے تو مجھے اپنے بابا کی بہت یاد آتی ہے۔”
پاک فوج کے جوانوں نے قوم کی خاطر اپنے پیاروں کو اکیلا چھوڑ دیا، اور جیسے بہادر سپوتوں نے قوم کے لیے قربانیاں دیں، ہمیں بھی ہر لمحہ انہیں یاد رکھنا چاہیے۔