حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں عسکری اور سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
رمضان کا اختتام، الوداعی کلام اور شب قدر کی روح پرور عبادات
شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ہدایات
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر قومی بیانیہ تشکیل دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے قومی بیانیہ کمیٹی کو ہدایات دی گئیں کہ وہ ایک واضح، جامع اور نتیجہ خیز بیانیہ مرتب کرے۔
قومی سلامتی اور ہم آہنگی کے لیے صوبوں کا باہمی تعاون
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی سلامتی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام صوبے آپسی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔
فلم، ڈرامہ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے قومی بیانیے کی ترویج
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے فلم اور ڈراموں میں ایسے موضوعات شامل کیے جائیں جو شرپسند عناصر کے بیانیے کو مؤثر انداز میں چیلنج کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی ایسے مواد کی ترویج کی جائے گی جو دہشت گردی کے منفی اثرات کو اجاگر کرے۔
جھوٹی خبروں اور ڈیپ فیک کا مؤثر جواب دینے کا فیصلہ
اجلاس میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور غلط معلومات کے سدباب کے لیے مربوط اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایسی جھوٹی معلومات کا مستند اور حقائق پر مبنی جوابات کے ذریعے مؤثر جواب دیا جائے گا۔
تعلیمی نصاب میں دہشت گردی سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی منظوری
اجلاس میں قومی نصاب میں دہشت گردی اور اس کے معاشرتی اثرات سے متعلق آگاہی شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ نئی نسل کو اس خطرے سے بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکے۔