رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ریلوے حکام کے ہمراہ ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ 10 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ ریلوے اسٹیشن پر سخت حفاظتی چیکنگ کی گئی، جبکہ ٹرین پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جمعۃ الوداع کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
ٹرین سروس کی معطلی سے 90 لاکھ روپے کا نقصان
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی معطلی کے باعث 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ یہ واحد ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور حال ہی میں 34 گھنٹے کا طویل سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچی۔
11 مارچ کو دہشت گردوں کا حملہ
11 مارچ کو کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا، ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر 440 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ ایک دن جاری رہنے والے تعطل کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو ہلاک اور باقی مسافروں کو بازیاب کرا لیا۔ تاہم، اس واقعے میں 26 مسافر شہید ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔
بھارت دہشت گردی کا اصل اسپانسر، آئی ایس پی آر
14 مارچ کو پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو بھارت کی دہشت گردی کی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر پرانی سوشل میڈیا فوٹیجز کے ذریعے جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ دہشت گرد گروپ افغانستان میں موجود ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔