فلسطینی فلم ساز حمدان بلال پر آبادکاروں کا حملہ، ایمبولینس روک کر فوج نے حراست میں لے لیا

فلسطینی فلم ساز حمدان بلال پر مغربی کنارے کے جنوبی گاؤں سوسیا میں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں۔ ان کے ساتھی ہدایت کار یوول ابراہم کے مطابق، حملے کے بعد جب ایمبولینس بلائی گئی تو اسرائیلی فوجیوں نے اس پر حملہ کر کے بلال کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری پر شدید احتجاج، حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی بڑھ گئی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلال اور ان کی ٹیم فلم نو ادر لینڈ کے حوالے سے کام کر رہے تھے، جو فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی ہے۔ یہ فلم رواں سال اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے 1980 کی دہائی میں مسفر یاٹا کو فوجی زون قرار دے کر وہاں کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی۔ اس علاقے میں اسرائیل کی جانب سے کئی غیر قانونی بستیاں بھی بنائی گئی ہیں، جہاں تقریباً 5 لاکھ اسرائیلی آباد ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔

اس واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بلال کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

One thought on “فلسطینی فلم ساز حمدان بلال پر آبادکاروں کا حملہ، ایمبولینس روک کر فوج نے حراست میں لے لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!