یوم پاکستان پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی قیادت میں بائیک ریلی کا انعقاد

کراچی: 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ہاگ ہارلے ڈیوڈسن (Hog Harley Davidson) گروپ کے اشتراک سے ایک شاندار بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ایروپونکس کاشتکاری کی افتتاحی تقریب

اس ریلی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے ہمراہ ہاگ ٹیم کے ہیڈ عمران عالم، شیراز قریشی اور دیگر ٹریفک افسران نے شرکت کی۔ بائیک ریلی کا آغاز نشان پاکستان سی ویو سے ہوا اور مختلف مرکزی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی نشان پاکستان سی ویو سے شروع ہو کر ہائپر اسٹار، دو تلوار، تین تلوار، کلب چوک، شارع فیصل، کارساز، ڈرگ روڈ، میلینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، یونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچی۔

ریلی کا مقصد موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور حادثات سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا، جس میں درج ذیل نکات شامل تھے:
ہیلمٹ اور سائیڈ مررز کا استعمال
ٹریفک سگنلز کی پابندی
 دوران سفر موبائل فون کے استعمال سے اجتناب
فرنٹ اور بیک لائٹس، انڈیکیٹرز کا مناسب استعمال
ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت
لین کی درست تبدیلی اور تیز رفتاری سے گریز

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور قائدِاعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیکرز کمیونٹی کے ساتھ شراکت قابل فخر ہے اور ایسے اقدامات سڑکوں کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات میں کمی لانے میں مدد فراہم کریں گے۔

ریلی کے اختتام پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ہاگ ہارلے ٹیم کے ہیڈ عمران عالم اور شیراز قریشی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں، تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “یوم پاکستان پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی قیادت میں بائیک ریلی کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!