یوم پاکستان: صدر مملکت کی جانب سے فوجی و سول اعزازات کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 افسران اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان: ایوان صدر میں سول اعزازات کی پروقار تقریب

اس موقع پر 23 افسران کو ہلالِ امتیاز، 122 کو ستارہ امتیاز اور 133 کو تمغہ امتیاز دیا گیا، جبکہ 2 افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت اور 227 کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ مزید برآں، 82 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد جبکہ 185 کو آرمی چیف تہنیتی کارڈ دیے گئے۔

سول اعزازات کی تقریب

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو نوازا گیا۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان عطا کیا گیا، جو ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد مرحوم کو نشانِ امتیاز، سلطان علی اکبر الانا کو مالیاتی شعبے میں نشانِ خدمت، جبکہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اللہ رکھیو (شہید) کو ہلالِ شجاعت عطا کیا گیا۔

بہادری کے اعتراف میں اعزازات

سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو ان کی بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ اعزازات دیے گئے، جن میں شامل ہیں:

ایس پی محمد اعجاز شہید – ہلالِ شجاعت

ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید – ہلالِ شجاعت

ڈی ایس پی سردار حسین شہید – ہلالِ شجاعت

کانسٹیبل جہانزیب شہید – ہلالِ شجاعت

کانسٹیبل ارشاد علی شہید – ہلالِ شجاعت

ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید – ہلالِ شجاعت

سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید – ہلالِ شجاعت

ایل ایچ سی محمد فاروق شہید – ہلالِ شجاعت

سپاہی محمد آصف شہید – ہلالِ شجاعت

دیگر نمایاں سول اعزازات

سید علی حیدر گیلانی – ہلالِ امتیاز (خدمات عامہ)

حسین داؤد – ہلالِ امتیاز (انسان دوستی و مفاد عامہ)

محترمہ سعدیہ راشد – ہلالِ امتیاز (تعلیم)

خواجہ انور مجید – ہلالِ امتیاز (سماجی خدمات)

پروفیسر ڈاکٹر شہریار – ہلالِ امتیاز (طب)

ڈاکٹر زریاب – ہلالِ امتیاز (طب)

جاوید جبار – ہلالِ امتیاز (ادب)

عامر حفیظ ابراہیم – ہلالِ امتیاز (سائنس و آئی ٹی)

جمی انجینئر – ہلالِ امتیاز (سماجی خدمات)

عمر فاروق – ہلالِ امتیاز (خدمات عامہ)

یہ اعزازات ان قومی شخصیات کی خدمات کو تسلیم کرنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دیے گئے، جنہوں نے ملک کی ترقی، بہادری اور فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “یوم پاکستان: صدر مملکت کی جانب سے فوجی و سول اعزازات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!