یوم پاکستان: ایوان صدر میں سول اعزازات کی پروقار تقریب

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی نمایاں شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات

سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات ملک کے لیے نمایاں خدمات پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان” عطا کیا گیا، جو ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد مرحوم کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "نشانِ امتیاز” دیا گیا، جو ان کی بیوہ نورین شاہد نے وصول کیا۔ اسی طرح مالیاتی شعبے میں نمایاں خدمات پر سلطان علی اکبر الانا کو "نشانِ خدمت” سے نوازا گیا۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں غیر معمولی بہادری اور خدمات پر اعزازات دیے گئے۔ ایس پی محمد اعجاز خان (شہید)، ڈی ایس پی علامہ اقبال (شہید)، ڈی ایس پی سردار حسین (شہید)، کانسٹیبل جہانزیب (شہید)، کانسٹیبل ارشاد علی (شہید) اور ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی (شہید) کو بہادری کے اعتراف میں "ہلالِ شجاعت” سے نوازا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اللہ رکھیو (شہید) کو "ہلالِ شجاعت” دیا گیا، جبکہ سول سروس میں شاندار خدمات پر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو "ہلالِ امتیاز” عطا کیا گیا۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

یہ تقریب ملک کی ان عظیم شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی جو قومی ترقی اور بہادری کی علامت ہیں۔

57 / 100

One thought on “یوم پاکستان: ایوان صدر میں سول اعزازات کی پروقار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!