لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف کے باعث یوراگوئے اور برازیل کے خلاف میچز سے باہر

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر اور انٹرمیامی کے اسٹار لیونل میسی 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچز میں یوراگوئے اور برازیل کے خلاف قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، متعدد مشکوک افراد زیرِ تفتیش

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کو انٹرمیامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پٹھوں میں کھچاؤ محسوس ہوا تھا، جس کے باعث انہیں مکمل آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انجری کی وجہ سے وہ ان اہم میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ارجنٹائن کی ٹیم 12 میچز میں 25 پوائنٹس حاصل کر کے کوالیفائنگ ٹیبل میں سرفہرست ہے اور 22 مارچ کو دوسرے نمبر پر موجود یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس کے بعد 25 مارچ کو ارجنٹائن کو اپنے روایتی حریف برازیل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس میچ میں برازیل کو اپنے اسٹار کھلاڑی نیمار کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جبکہ ارجنٹائن کو لیونل میسی کی کمی محسوس ہوگی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف کے باعث یوراگوئے اور برازیل کے خلاف میچز سے باہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!